لاہور(نیوزڈیسک)وزیرا عظم محمد نواز شریف نے پارٹی کے رہنما چوہدری شیر علی کی جانب سے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ پر لگائے گئے الزامات کا نوٹس لے لیا ،چوہدری شیر علی کو کو میڈیا میں بیان بازی سے روکدیا گیا ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے پارٹی کے رہنما چوہدری شیر علی کو رانا ثنا اللہ پر لگائے گئے الزامات کو میڈیا میں جاری کرنے سے روکتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بیان بازی کی بجائے تحریری ثبوت ہیں تو وہ وزیراعظم ہاﺅس کو فراہم کریں۔یاد رہے کہ شیر علی نے رانا ثنا اللہ پر ٹارگٹ کلنگ کروانے کا الزام لگایا ہے جبکہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ جس فورم پر چاہے تحقیقات کروا لی جائیں وہ تیار ہیں وہ الزام تراشی کا جواب الزامات سے نہیں دیں گے۔