کراچی (نیوزڈیسک)سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیوایم کے7کارکنوں کی بازیابی سے متعلق وفاق،سندھ حکومت، محکمہ داخلہ اورآئی جی سندھ سے10ستمبرتک جواب طلب کرلیاہے ۔سندھ ہائیکورٹ میں ایم کیوایم کے لاپتہ ہونے والے سات کارکنوں کی بازیابی درخواست کی سماعت ہوئی،درخواست میں بتایاگیاکہ ساجدعلی،ساجدحسین،عمران،عاقل،نصیرالدین، امجداورغیاث الدین کو13 اگست کولانڈھی سے حراست میں لیاگیاتھا،جوتاحال لاپتہ ہیں، عدالت نے وفاق،حکومت سندھ،محکمہ داخلہ اورآئی جی سندھ سے 10 ستمبر تک جواب طلب کرلیا۔