اسلام آباد(سپیشل رپورٹ )پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی طرف سے پارٹی کے دباﺅ پرریحام خان پرپابندی لگائی ہے ۔باوثوق ذرائع نے بتایاہے کہ ریحام خان عمران خان کے اس فیصلے سے خوش نہیں ہیں ۔ریحام خان پرپابندی عائد کرنے کے حوالے سے عمرا ن خان نے اپنے ٹوئٹرپیغام میں کہاکہ ریحام خان آئندہ تحریک انصاف کی کسی بھی تقریب میں شرکت نہیں کریں گی کیوں کہ ان کے پاس عوام کی خدمت کرنے کے لئے بہت کچھ ہے اور خاص طور پر اسٹریٹ چائلڈ کے لئے وہ کوششیں کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف موروثیت کی شدید مخالف ہے اسی لئے ان کی اہلیہ ریحام خان کو پارٹی پوزیشن نہیں دی جارہی اور نہ ہی وہ خیبرپختونخوا حکومت کا حصہ بن رہی ہیں اور انہیں سرکاری پروٹوکول بھی نہیں دیا جارہااورنہ ہی دیاجائے گا۔باوثوق ذرائع نے کہاہے کہ وقتی طورپرتوریحام خان نے پارٹی کی گرتی ہوئی ساکھ کے پیش نظرعمران خان کے حکم پرتسلیم سرخم کیاہے لیکن وہ عمران خان کے اس فیصلے سے خوش نہیں ہیںاوران کے ردعمل پر تحریک انصاف میں ایک نیابھونچال آجائے گا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں