دبئی (نیوزڈیسک) سابق صدرآصف علی زرداری اورپیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹوزرداری نے جمعرات کے روز پارٹی کے رہنماﺅں کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پرافطارڈنردیا۔افطارڈنر میں رحمان ملک ،شرجیل میمن ،صوبائی وزیرخزانہ مرادعلی شاہ اورصوبائی وزیرداخلہ سہیل انورسیال سمیت کئی پارٹی رہنما شریک ہوئے ۔اس موقع پرآصف علی زرداری نے افطارڈنرکے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہاکہ آئین کے آرٹیکل 147کے تحت رینجرز کے اختیارات کی سندھ اسمبلی میں توثیق کردی جائے ۔انہوں نے کہاکہ ضرب عضب میں اعلی فوجی قیادت کاکردارقابل تحسین ہے ۔انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج اورسکیورٹی فورسز کے ساتھ ہیں ۔آصف علی زرداری نے کہاکہ پاکستان کودہشتگردی کے ناسورسے چھٹکارادلاکردم لیں گے ۔انہوں نے کہاکہ بھارت کی طرف سے پاکستان کی سرحدوں کی خلاف ورزی ناقابل برداشت ہے ۔انہوں نے کہاکہ بھارتی جارحیت ناقابل برداشت ہے ۔