کراچی(نیوزڈیسک) قائم علی شاہ نے سندھ پولیس کے لئے دبنگ اعلان کردیا،وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے بدنامے زمانہ ڈاکونظرو ناریجو کو دو ساتھیوں سمیت مقابلے ہلاک کرنے پر سندھ پولیس کو شاباس دی ہے اور اس بے مثال کاروائی پر پولیس کی تعریف کی ہے۔آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے آج وزیراعلیٰ ہاﺅس میں وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کرکے پولیس مقابلے کی تفصیلات سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ دی۔ واضع رہے کہ بدنامے زمانہ ڈاکو نظرو ناریجو قتل،اغوا برائے تاوان،ڈکیتی،رہزنی اور دیگر کئی جرائم کے حوالے سے پولیس کو مطلوب تھا،جس کے سر کی قیمت حکومت سندھ کی جانب سے 2کروڑ روپے مقررکی گئی تھی۔یہ ڈاکو سندھ اور پنجاب باالخصوص خیرپور،لاڑکانہ،سکھر،شکارپور اور نوشہروفیروز میں دہشت اور بربریت کی علامت تھا۔وزیراعلیٰ سندھ نے مقابلے کے دوران دو شہید پولیس اہلکاروں کیلئے فی کس ایک ایک کروڑ روپے کا بھی اعلان کیا ہے اور مقابلے کے دوران زخمی ہونے والے جوانوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے آئی جی سندھ کو ہدایات دیں ہیں۔انہوں نے آئی جی سندھ کو ڈاک¶ں کے خلاف آپریشن مزید تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ امن امان کے قیام کیلئے سندھ پولیس کی کارکردگی قابل تعریف ہے،سندھ حکومت پولیس نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے،مجرموں اور جرائم کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا،شہری اور دیہی علاقوں میں جرائم پیشہ افراد سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائیگی اور مجرموں کا ہر قیمت پر صفایا کیا جائے گا،جرائم اور مجرم اور جرم کے خاتمے سے صوبے میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں