اسلام آباد(نیوزڈیسک)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا،تاہم بالائی علاقوں میں بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، بلتستان، بالائی پنجاب،راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال ڈویژن، کوئٹہ، ژوب اور قلات ڈویڑن میں چند مقامات پرتیز ہواﺅں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے،گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش خضدار میں سات ملی میٹرریکارڈ کی گئی ¾سب سے زیادہ گرمی دادو میں پڑی جہاں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ملک کے بیشتر علاقے گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے،میدانی علاقوں میں بھی موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں