جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

سپریم کورٹ نے شفقت حسین کے زندہ ہونے یا پھانسی پر چڑھانے کی تفصیلات طلب کرلیں

datetime 9  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ میں مجرم شفقت حسین کی سزائے موت کیخلاف اپیل کی سماعت آج بدھ تک ملتوی کرتے ہوئے درخواست گزار( شفقت حسین )کے زندہ ہونے یا پھانسی پر چڑھانے کی تفصیلات طلب کرلی ہیں ۔ چیف جسٹس ناصر الملک نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے تو کوئی پھانسی روکنے کا حکم نہیں دیا تھا تو پھر اس کی پھانسی کیسے روک لی گئی ۔ انہوں نے یہ سوال مجرم کے وکیل ڈاکٹر طارق سے کیا تو اس پر فاضل وکیل نے چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کو بتایا کہ انہیں خود اس کے بارے میں معلوم نہیں کہ پھانسی کس نے روکی ہے ۔ ان کو بھی یہ سب اخبارات سے معلوم ہوا ہے ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اس بارے میں معلوما ت فراہم کر یں کہ مجرم درخواست گزار زندہ ہے یاپھانسی چڑھا دیا گیا ہے اس پر وکیل نے بتایا کہ کیونکہ پھانسی روکنے کی تفصیلات تو سامنےنہیں آسکی مگر 9جون صبح کے وقت اس کی پھانسی تھی اس پر عدالت نے کہا کہ آج بدھ کو بتائیں کہ اس کو پھانسی ہوگی ہے یا زندہ ہے اس کے بعد ہی کوئی سماعت کی جائے گی بعد ازاں عدالت نے سماعت آج بدھ تک ملتوی کردی ۔

مزید پڑھئے:خواتین کو کپڑے دھونے کی ضرورت نہیں ایسی شرٹ تیار ۔۔۔۔۔۔

 

 



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…