ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

صوبہ پنجاب میں انٹرنیٹ کے استعمال پر ٹیکس عائد

datetime 9  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( نیوز ڈیسک)پاکستان کے صوبہ پنجاب حکومت کی طرف سے انٹرنیٹ کے استعمال پر ٹیکس عائد کیے جانے کے بعد پاکستان بھوٹان کے بعد دنیا کا ایسا دوسرا ملک بن گیا ہے جہاں اس قسم کا ٹیکس لگایا گیا ہے۔حکومتِ پنجاب نے حال ہی میں ایک سرکاری حکم نامے کے ذریعے 1500 سو روپے ماہانہ یا اِس سے زائد بل اور دو میگا بائیٹ فی سیکنڈ یا اِس سے زائد رفتار کے انٹرنیٹ کنکشن پر 19.5 فیصد ٹیکس لگا دیا ہے۔اس نئے ٹیکس کے نافذ العمل ہونے کے بعد احتجاجاً ملک کے اکثر ڈیجیٹل پبلشرز اور بلاگرز نے اپنے صفحات کو سیاہ کر دیا ہے اور ا±س پر اِس ٹیکس کے خلاف پیغام درج ہے۔اِس سلسلے میں پاکستان میں انٹرنیٹ کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں اور ٹیلی کام کمپنیز کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ٹیلی کام سیکٹر پر پہلے سے جو ٹیکس لگا ہوا ہے وہ د±نیا میں بلند ترین شرح میں شمار ہوتا ہے۔دنیا بھر میں موبائل کمپنیز پر نظر رکھنے والے ادارے جی ایس ایم اے کی ایک رپورٹ کے مطابق ٹیلی کام انڈسٹری میں ٹیکس کی شرح میں پاکستان عالمی سطح پر چوتھے نمبر پر ہے۔کمپنیوں کا کہنا ہے کہ اِس سیکٹر میں مزید ٹیکس لگانا نہ صرف ملک کی معاشی ترقی کے لیے زہر قاتل ہے بلکہ حکومت ملک میں براڈ بینڈ کی ترویج کے لیے جو کوششیں کر رہی ہے خود ا±س کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔نئے ٹیکس سے انٹرنیٹ صارفین کی تعداد پر اثر کے ساتھ ساتھ اِس کے اِستعمال پر بھی فرق پڑے گااس نئے ٹیکس کا نفاذ ایک ایسے وقت میں بھی کیا جا رہا ہے جب تھری جی اور فور جی سپیکٹرم کی کامیاب نیلامی کو صرف ایک سال ہی گزرا ہے۔اِس سلسلے میں زونگ ٹیلی کام کمپنی کے تعلقات عامہ کے افسر شیلڈن ایڈم گوڈینو کا کہنا ہے کہ اِس نئے ٹیکس سے نہ صرف تھری جی اور فور جی کی توسیع کا عمل متاثر ہو سکتا ہے بلکہ مستقبل میں اِس سپیکٹرم کی مزید نیلامی کے عمل پر بھی ب±را اثر پڑ سکتا ہے اور کمپنیوں کی سرمایہ کاری کے فیصلے بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…