لندن کراچی (نیوزڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آکسفورڈ یونیورسٹی برطانیہ سے ایم اے کی ڈگری حاصل کرلی، آصفہ بھٹو زرداری نے ایم اے پاس کرنے پر اپنے بھائی کو مبارکباد دی ہے۔ ہفتہ کو غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی سے ایم اے پاس کر کے ڈگری حاصل کرلی جبکہ سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر اور انسٹاگرام کے پیپلز پارٹی کی رہنما اور بلاول کی چھوٹی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زر داری نے اپنے بھائی کو تعلیم مکمل کرنے پر مبارکباد دی۔ آصفہ نے ٹوئیٹر پر اپنے بھائی کی ڈگری وصول کرنے اور کانووکیشن میں شرکت کی تصاویر بھی جاری کیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں