اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دےنے کا فیصلہ کر لیاہے جس کے بعد نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3روپے24 پیسے کمی کانوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نیپرا کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹیرف میں کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں کی گئی ہے اور عوام کو ریلیف رواں ماہ کے بلوں میں دیا جائے گا۔