اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عدالت نے عبیرہ قتل کیس میں ملزمہ طوبیٰ اور اس کے ساتھیوں کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کردی۔ پولیس نے ملزمہ طوبی، فاورق اور ذیشان کو جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پر مقامی عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر کی جانب سے عدالت کے روبرو استدعا کی گئی کہ ملزمان سے مزید تفتیش کی ضرورت ہے اس لئے عدالت ان کے جسمانی ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع کرے جس پر عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کردی۔