اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پیر پگاڑا صبغت اللہ راشدی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ،پیپلز پارٹی نے سینیٹ الیکشن فنکشنل لیگ کے امیدوار کی حمایت کرنے کرنے کی یقین دہانی کرادی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز آصف علی زرداری نے مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگاڑا صبغت اللہ کو ٹیلی فون کیا اور سینیٹ الیکشن اور ہارس ٹریڈنگ روکنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر آصف زرداری سینیٹ الیکشن میں فنکشنل لیگ کے امیدوار کی حمایت کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔اس طرح صوبہ سندھ میں سینیٹ الیکشن میں تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو جائیں گے ۔