لاہور(نیوز ڈیسک)ڈیفنس کے رہائشی وڈیرے سلیم داد نے بلی چوری کا الزام لگاکر حجام کی ٹانگوں میں گولیاں مار دی گئیں۔تفصیلات کے مطابق حجام امجد کاکہناہے کہ وڈیرنے حجامت کروانے کے بعد کہاکہ تم نے میری بلی چوری کی ہے اور وڈیرے نے حجام کواس سے موبائل فون چھین کر کمرے میں بند کر دیا۔تھوڑی دیر بعد بند وق لے کر کمرے میں داخل ہوا اور ٹانگوں میں گولیاں مار دیں اور وہ حجام کو قتل کرنے والا ہی تھاکہ وڈیرے کی بیوی کمر ے میں داخل ہوئی اور اس کی جان بچائی ۔
سکول ٹیچر کے تشدد سے دوسری کلاس کا طالبعلم ہلاک
امجد نے بتایا کہ اس کی بیوی نے ڈرائیور کو کہا کہ اسے ہسپتال چھوڑ آﺅ ،جو حجام کو ہسپتال کی ایمرجنسی کے باہر پھینک کرچلا گیا۔ملزم سلیم پہلے بھی کسی بشیر نامی شخص کو قتل کرنے کے جر م میں چودہ سال قید کاٹ چکاہے اور اس وقت بھی وہ پولیس کو دیپال پور میں دو افراد کو اغواءکرنے کا مقدمہ میں مطلوب ہے ۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفیش کا آغاز کر دیا ہے اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن رانا ایاز سلیم نے کہاہے کہ پولیس اسے جلد ہی گرفتار کر لے گی اور امجد کو انصاف دیا جائے گا۔