جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

کالعدم اور فرقہ وارانہ تنظیمیں کارکنوں کو قتل کر رہی ہیں، حیدرعباس رضوی

datetime 2  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما حیدرعباس رضوی کا کہنا ہے کہ ہمارے کارکنوں اور ہمدردوں کو چن چن کرقتل کیا جارہا ہے جب کہ شہر میں قتل و غارتگری کے لئے دہشتگردوں کو لائسنس دے دیا گیا ہے۔
ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے حیدرعباس رضوی کا کہنا تھا کہ کالعدم اور فرقہ وارانہ تنظیموں کے ٹارگٹ کلر ہمارے کارکنوں کو قتل کر رہے ہیں جب کہ مسلک کی بنیاد پر دہشت گردی کرنے والوں کے خلاف حکومت کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی جارہی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہزاروں کارکنوں اور 4 منتخب نمائندوں کو کالعدم تنظیموں نے قتل کیا لیکن حکمرانوں کو یہ سب دکھائی نہیں دیتا اور چھاپے مارنے کے لئے صرف ایم کیو ایم کے ذمہ دار اور کارکنوں کے گھر ہی باقی رہ گئے ہیں۔ایم کیو ایم کے رہنما نے کہا کہ اورنگی ٹاؤن میں کالعدم تنظیم کے دہشت گرد دندناتے پھر رہے ہیں جو ان کا گڑھ بن چکا ہے لیکن حکومت کی جانب سے مسلسل لاپرواہی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے جب کہ فرقہ واریت کی بنیاد پر کارکنوں کو روزانہ کی بنیاد پر ٹارگٹ کرنا معمول بن چکا ہے اور گزشتہ روزبھی ملیر کے علاقے شادمان ٹاؤن میں ہمارے کارکن عمران عباس کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا لیکن ملزمان اب تک گرفتار نہیں کئے گئے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…