اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے ملک بھر سے مسلم لیگ (ن) کے منتخب ارکان کو رواں ہفتے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے اجلاسوں میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔وزیراعظم ہاو¿س کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے صدر کی حیثیت سے کہا ہے کہ 5 مارچ کو سینیٹ انتخابات ہورہے ہیں۔ اس لئے ملک بھر سے مسلم لیگ (ن) منتخب ارکان رواں ہفتے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے اجلاسوں میں شرکت کو یقینی بنائیں۔