اسلام آباد: سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے اور سیاسی وفاداریوں کی تبدیلی کیلیے کروڑوں کی خریدو فروخت کرنیوالوں کی مانیٹرنگ کیلیے انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) اور ایف آئی اے 2 صوبوں میں سرگرم ہوگئیں۔
آئی بی ووٹوں کی خریدو فروخت اور جوڑ توڑ میں مصروف سیاستدانوں کی سرگرمیوں اور ایف آئی اے مشکوک ارکان اسمبلی کے بینک اکاؤنٹس پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کیلیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے احکام جاری کردیے ہیں جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 ہزار بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے۔