جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کے لئے سپریم کورٹ کے 5 بینچ تشکیل

datetime 1  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصر الملک نے آئندہ ہفتے زیر سماعت مقدمات کے لئے 5 بینچ تشکیل دے دیئے ہیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصر الملک کی جانب سے تشکیل دیئے گئے 5 بینچز میں سے 4 اسلام آباد جب کہ ایک پشاور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کرے گا۔ اسلام آباد میں سماعت کرنے والا پہلا بینچ چیف جسٹس ناصر الملک، جسٹس امیر ہانی مسلم اور جسٹس اعجاز احمد چوہدری پر مشتمل ہے، دوسرا بینچ جسٹس جواد ایس خواجہ،جسٹس سرمد جلال عثمانی اور جسٹس مقبول حسین باقر پر مشتمل ہے جو اصغر خان کیس کے فیصلے خلاف اسد درانی مرزا اور اسلم بیگ سمیت دیگر کی اپیلوں، وزیراعظم کے صوابدیدی فنڈز کے استعمال اور بلوچستان کے لاپتہ افراد اور اجتماعی قبروں کی دریافت سے متعلق درخواست کی سماعت کرے گا۔سپریم کورٹ کا تیسرا بینچ جسٹس آصف سعید خان کھوسہ،جسٹس مشیرعالم اور جسٹس دوست محمد خان پر مشتمل ہے جو کہ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف مولوی اقبال حیدر کی طرف سے دائر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کرےگا،عدالت عظمیٰ کا چوتھا بینچ جسٹس اعجاز افضل خان اور جسٹس قاضی فائز عیسی پر مشتمل ہے۔ پشاور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کرنے والا ڈویژن بینچ جسٹس انورظہیر جمالی اور جسٹس شیخ عظمت پر مشتمل ہے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…