اسلام آباد(نیوز ڈیسک )کراچی کے علاقے لیاری میں یکے بعد دیگرے 5 کریکر کے دھماکوں سے علاقہ گونج اٹھا،تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔لیاری میں جاری آپریشن کے باوجود تاحال امن قائم کرنے میں کامیابی نہیں ہوسکی۔ذرائع کے مطابق لیاری کے علاقے آٹھ چوک میں سلاٹر ہاﺅس کے قریب نامعلوم ملزمان کریکر پھینک کر فرار ہوگئے جس سے یکے بعد دیگرے 5 دھماکے ہوئے،تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔