سیالکوٹ(نیوز ڈیسک) بھارتی فورسز نے ایک بار پھر جنگی جنون کا ثبوت دیتے ہوئے ورکنگ باو¿نڈری کے چارواہ اور ہرپال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی تاہم جناب رینجرز نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی سیکیورٹی فورسز نے سیالکوٹ ورکنگ باو¿نڈری کے چارواہ اور ہرپال سیکٹر کے متعدد علاقوں کو نشانہ بنایا تاہم چناب رینجرز نے بھارتی فورسز کی اس اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کی بندوقیں خاموش کرادیں۔واضح رہے کہ بھارت آئے روز لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باو¿نڈری کو نشانہ بناتا رہتا ہے لیکن الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مصداق وہ اپنی اس اشتعال انگیزی کا ذمہ دار پاکستانی فورسز کو ٹھہراتا ہے حالانکہ پاکستان اس حوالے سے اقوام متحدہ میں بھی آواز اٹھا چکا ہے لیکن بھارت ہے کہ اس کے سر پر جوں تک نہیں رینگتی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں