اسلام آباد (نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے ،موجودہ حکومت کے ہوتے ہوئے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہیں ہو گا بلکہ جب حکومت جائے گی تو ملک میں لوڈشیڈنگ مزید اضافہ ہو چکا ہوگا،حیران ہوں کہ مسلم لیگ (ن) نے کونسا کارنامہ انجام دیا ہے کہ عام انتخابات میں ڈیڑھ کروڑ ووٹ ملے ،حکومت نے 70 لاکھ جعلی ووٹ ڈلوائے ،جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو تحریک چلاؤ ں گا،گلگت بلتستان میں دھاندلی کے منصوبے بنانے والوں کو بتادینا چاہتا ہوں کہ عمران خان دھاندلی نہیں ہونے دے گا ،میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تبدیلی تب آتی ہے جب عوام اپنے حقوق کی خاطر کھڑے ہو جائیں ،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو بڑا نقصان ہوا ہے اور اس سے بڑی تباہی آئی ہے ،2013 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) نے بڑے پیمانے پر دھاندلی کی ہے اور 70 لاکھ ووٹ جعلی ڈالے گئے ہیں، میں حیران ہوں کہ مسلم لیگ (ن) نے آخر کیا کارنامہ انجام دیا ہے کہ ان کو ڈیڑھ کروڑ ووٹ کیسے ڈالے گئے۔عمران خان نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان میں دھاندلی کرنے جارہی ہے لیکن حکومت کو کہتا ہوں کہ عمران خان گلگت بلتستان میں دھاندلی نہیں ہونے دے گا ،ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے پہلے مک مکا کرلیتے تھے لیکن اب ایسے نہیں ہونے دوں گا ،عمران خان نے کہا کہ این اے122 میں دھاندلی کی گئی ہے جس کے ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں، این اے122 کی تحقیقات نادرا سے کرانا چاہتا ہوں ،انہوں نے کہا کہ اگر جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو ملک میں تحریک چلاؤں گا ،عمران خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت نے جاتے جاتے 480 ارب کے گردشی قرضے چھوڑ کر چلی گئی اور مسلم لیگ(ن) حکومت کبھی بھی لوڈشیڈنگ کو ختم نہیں کر سکے گی بلکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت جب ختم ہو گی تو لوڈشیڈنگ میں مزید اضافہ ہو چکا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے ، حکومت سینیٹ انتخابات میں بولی لگا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک صاحب نے سینیٹ الیکشن لڑنے کیلئے ٹکٹ دینے پر 15 کروڑ روپے شوکت خانم ہسپتال کو دینے کی پیشکش کی ہے جو میں نے ٹھکرا دی ہے ،جو شخص پیسے لگا کر سینیٹ میں آئے گا تو وہ عوام کی خدمت کیسے کرے گا ،ایسے افراد کو سینیٹ میں نہیں آنے دوں گا ،عمران خان نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں سرمایہ کاری لا رہا ہوں ،صوبے کو دوسرے صوبوں سے بہتر بنا کر دکھاؤں گا ،دہشت گردی سے خیبر پختونخواہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جس کی وجہ سے سرمایہ کار یہاں آنے سے کترا رہے ہیں۔