جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستانی عوام کےلئے اچھی‘ خبر مارچ میں پٹرول مہنگا نہیں ہوگا

datetime 27  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو مارچ میں تبدیل نہیں کیاجا ئےگا،پٹرولیم مصنوعات کی فروری والی قیمتیں مارچ میں بھی برقرار رہیں گی۔ اسحاق ڈار نے ان خبروں کی تردید کی کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا۔اسحاق ڈار کا مزید کہنا ہے کہ اوگرانے پٹرول کی قیمت میں5روپے59پیسے،مٹی کے تیل کی قیمت میں 7روپے 32پیسے اضافے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں5روپے49 پیسے کم کرنےکی سفارش کی تھی تاہم وزیراعظم کی خواہش پر عوام کو خوش خبری سنا رہے ہیں کہ حکومت نے پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ ماہ کے لیے برقرار ر ہیں گے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈیزل پر سیلز ٹیکس 27 سے بڑھا کر تقریباً 36 فیصد کیا جارہا ہے جب کہ دیگر پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس 27 سے کم کرکے 18 فیصد تک کیا جائے گا جب کہ پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی سے 68 ارب روپے کم محصولات ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں توانائی، معیشت اور دیگر شعبوں کی حالت بہتری کی طرف جارہی ہے، تین سال پہلے فنانشل ٹاسک فورس نے پاکستانی معیشت کو گرے قرار دیا تھا تاہم اب اس کی جانب سے ملکی معیشت کو بہتر جانتے ہوئے اسے وائٹ لسٹ قرار دیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ اوگرا کی جانب سے حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے تک اضافے کی سفارش کی گئی تھی جسے وزیراعظم کی جانب سے مسترد کردیا ۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…