اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کراچی سٹیل مارکیٹ میں بھتہ خور ایک مرتبہ بھر سرگرم ہو گئے۔پان مندی کے پاس آئرن مارکیٹ میں بھتہ خوروں نے دکانوں پر اپنے تالے ڈال دیئے۔کراچی پان منڈی کے نزدیک اسٹیل مارکیٹ میں بھتہ خوروں نے ایک مرتبہ پھر اپنی کاروائیاں شروع کردی ہے۔کراچی آئرن مرچنٹ ایسوسی ایشن کے مطابق اسٹیل مارکیٹ میں بھتہ خوروں نے دکان پر اپنے تالے لگادئیے جبکہ بھتے کی رقم طے کرنے کے لئے اپنے نمبر کی پرچی دکان میں چھوڑ ی ہے اور رابطہ نہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی ہے۔ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ کئی ماہ بعد مارکیٹ میں بھتہ خوری کا واقعہ سامنے آیا ہے