اسلام آباد(نیوز ڈیسک) روسی صحافی ماریہ گلوونینا کی موت دم گھٹنے سے ہوئی، ہاتھ پاؤں اور ہونٹوں پر نیل کے نشان تھے، پوسٹ مارٹم رپورٹ پولیس کے سپرد کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق روسی صحافی کی موت کی وجہ سامنے آگئی‘ پمز اسپتال کی جانب سے پولیس کے سپرد کی گئی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ماریا گلوونینا کی موت دم گھٹنے کے باعث واقع ہوئی‘ موت کے وقت خاتون صحافی کی قوت مزاحمت نہ ہونے کے برابر تھی‘ ان کے ہاتھ‘ پاؤں اور ہونٹوں پر نیل کے نشانات بھی تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ماریا گلوونینا کے جسمانی نمونے فرانزک ایجنسی کو بھجوادیے گئے‘ نمونے پمز اسپتال انتظامیہ نے وفاقی پولیس کے حوالے کئے‘ جسمانی نمونے پنجاب سائنس فرانزک ایجنسی لاہور بھجوائے گئے‘ جن میں دل، جگر، معدے، پھیپھڑے، گردے اور چھوٹی آنت شامل ہیں، کیمیکل ایگزامینشن رپورٹ سے موت کی حتمی وجہ سامنے آجائے گی‘ رپورٹ سے الکوحل، نشہ آور ادویات کے استعمال کا پتہ بھی چل پائے گا۔ ذرائع کہتے ہیں کہ حکومتی دلچسپی سے کیمیکل رپورٹ 15 روز میں آسکتی ہے، عام طور پر ایسی رپورٹس آنے 2 ماہ کا عرصہ لگ جاتا ہے، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی حتمی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں تھیں