پشاور (نیوز ڈیسک)کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے ون آن ون ملاقات کی، جس میں صوبے کی امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق یہ ملاقات جمعے کے روز وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں ہوئی، جس میں صوبے میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے واقعات اور اس کے تدارک کے اقدامات پر غور کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران قبائلی اضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور سکیورٹی انتظامات پر بھی گفتگو ہوئی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینا ناگزیر ہے، اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی تیار کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ذرائع کے مطابق کورکمانڈر کے ساتھ ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ نے اگلے روز ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب کیا تاکہ سکیورٹی سے متعلق اہم فیصلوں پر مزید پیشرفت کی جا سکے۔















































