جمعرات‬‮ ، 04 ستمبر‬‮ 2025 

وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی

datetime 12  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال 24-2023 کے بجٹ کی منظوری دے دی۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں دوران وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال 24-2023 کے بجٹ کی منظوری دی، کابینہ اجلاس میں کسانوں، نوجوانواں اور صعنتوں کے لیے پیکج کی منظوری بھی دی گئی۔آئندہ مالی سال میں تمام تر اسکیموں کا اعلان وفاقی وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر میں شامل ہے۔کابینہ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کو معاشی مشکلات کے منجدھار سے نکال کر استحکام کی طرف لائے، تاریخ گواہ ہے کہ ہم نیاپنی سیاست قربان کرکے ملکی معیشت کو بچایا۔

انہوں نے کہاکہ اللہ کی مدد سے اور نواز شریف کی قیادت میں ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ملک کو دیوالیہ کرنیکیخواب دیکھنے والوں کی سازشیں دھری رہ گئیں، سازشی ٹولے نے ملک کی سلامتی کو خطرے میں ڈالا۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی بے حرمتی کی گئی، اپنی کئی برس کی عملی سیاست میں ایسا انتشار پہلی بار دیکھا۔شہبازشریف نے کہا کہ بجٹ میں جس قدر ہو سکا عام آدمی کو ریلیف دیں گے، ملک کے مزدور،کسان اور تنخواہ دار طبقے کے ریلیف کے لیے اقدامات کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…