پٹرول کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں بھی بڑی کمی کردی گئی

1  جون‬‮  2023

اسلام آباد (این این آئی)اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 37روپے فی کلو کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ایسوسی ایشن کے چیئر مین عرفان کھوکھرکے مطابق ملک بھر میں امپورٹ اور لوکل ایل پی جی کی قیمت197روپے فی کلو مقرر کی گئی۔

گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 438روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 1686روپے کمی کردی گئی۔عرفان کھوکھر نے کہاکہ گھریلو سلنڈر2322روپے اورکمرشل سلنڈر8933روپے میں فروخت ہوگا۔عرفان کھوکھر نے کہاکہ ہمارے فارمولے پر عمل کیا جائے تو قیمت میں مزید کمی کی جاسکتی ہے۔عرفان کھوکھر چیئرمین نے کہاکہ گزشتہ دو ماہ میں اربوں روپے کی بلیک مارکیٹنگ کی گئی۔عرفان کھوکھر نے کہاکہ بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔عرفان کھوکھر نے کہاکہ اوگرا اتھارٹی کی جانب سے قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے تمام چیف سیکرٹری کو لیٹر جاری کر دیے گئے۔انہوںنے کہاکہ ایل پی جی انڈسٹری کیساتھ ایل این جی کی طرح برتاؤ کیا جائے تو گھر گھرمیں سوئی گیس سے سستی ایل پی جی فراہم کریں گے۔انہوںنے کہاکہ جے جے وی ایل کی بندش سے حکومت کواربوں روپے نقصان کا سامنا اور عوام کو مہنگی گیس خریدنا پڑی۔ انہوںنے کہاکہ حکومت سے مطالبہ ہے کہ نقصان سے بچنے کیلئے فوری طور پر جے جے وی ایل چلایا جائے۔عرفان کھوکھر نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان سے گزارش ہے کہ سالانہ بجٹ 23ـ24میں ایل پی جی کو ایل این جی کی طرح ریلیف دیا جائے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…