ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کورونا وباسے ہلاکتوں میں تیزی سے اضافہ مزید75 مریض چل بسے،ہزاروں نئے کیسز رپورٹ

datetime 2  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان میں ساڑھے چار ماہ کے دوران ایک روز میں کورونا سے سب سے زائد75اموات رپورٹ ہوئی ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد8ہزار166 ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈاینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق24 گھنٹوں میں 2ہزار829 نئے کیسز

سامنے آئے اور متاثرہ افراد کی کل تعداد4لاکھ 3ہزار313 ہوگئی ہے۔پاکستان میں کورونا کے3لاکھ 45 ہزار365 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور49ہزار780 زئر عکاج ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار66 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 2 ہزار962، خیبر پختونخوا ایک ہزار 375، اسلام ا?باد 324، گلگت بلتستان 97، بلوچستان 169 اور آزاد کشمیر میں 173 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد30 ہزار748، خیبرپختونخوا47 ہزار701، سندھ میں ایک لاکھ 75 ہزار 642، پنجاب ایک لاکھ 20 ہزار356، بلوچستان 17 ہزار215، آزاد کشمیر 6 ہزار982 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 667 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔پاکستان میں کورونا سے اموات کی شرح2.02 فیصد ہوگئی ہے۔ کورونا سے جاں بحق 76 فیصد افراد کی عمریں 50 سال سے زائد ہیں۔کورونا سے جاں بحق 72 فیصد کورونا مریض دیگر بیماریوں میں بھی مبتلا تھے۔ کورونا سے جاں بحق افراد میں سے 91 فیصد کا انتقال اسپتالوں میں ہوا۔ اسپتالوں میں کورونا کے زیر علاج 58 فیصد مریضوں وینٹی لیٹرز پر ہیں۔میرپور میں سب سے زیادہ 27.75 فیصد مثبت کیسز سامنے آئے۔ مظفر آباد23.44، حیدر آباد 18.21،آزادکشمیر 21.3، پنجاب4.84، سندھ14.04، بلوچستان11.95، اسلام آباد6.62، خیبرپختونخوا5.57، گلگت بلتستان3.43،لاہور6.19، راولپنڈی4.83، فیصل آباد3.14، کراچی 17.95، پشاور18.09،سوات 5.81، ایبٹ آباد6.22، کوئٹہ میں مثبت کیسز کی شرح 9.09 فیصد ہے۔پاکستان میں 70 فیصد نئے کیسز5 بڑے شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور راولپنڈی سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…