منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

وزیراعظم کے انٹرویو سے پہلے اور بعد میں کیا ہوا؟ منصور علی خان کا دلچسپ انکشاف

datetime 1  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ ہفتے وزیراعظم عمران خان اپنے سب سے بڑے ناقدسینئر صحافی منصورعلی خان کوانٹرویو دینے کے لیے کیوں راضی ہوئے،انٹرویو کے پہلے اور بعدمیں کیا ہوا؟منصورعلی خان نیسب کچھ بتا دیا۔اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے

کہا کہ میں نے ذہن میں سوچ رکھا تھا کہ اگر مجھ سے سوال مانگے گئے تو میں نے انٹرویو نہیں کروں گا۔ وزیراعظم کو”میراکپتان”کہنے پر کوئی اعتراض نہیں تھا، اگر وہ منع کردیتے تو آئندہ کبھی بھی نہ کہتا۔ ہم نے وزیراعظم عمران خان سے انٹرویو کے لیے شبلی فراز اور شہباز گل کو درخواست کی تھی تاہم کچھ دن پہلے میری وزیراعظم سے ملاقات بھی ہوئی لیکن مجھے ان سے درخواست کرنا یاد نہیں رہا۔ انہوں نے بتایا کہ جمعرات کو میں فیصل آباد پروگرام کی شوٹنگ کر رہا تھا کہ ڈاکٹر شہبازگل کی کال آئی اور انہوں نے بتایا کہ کل آپ نے وزیراعظم کا انٹرویو کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ذہنی طور پر تیار نہیں تھا کیونکہ میرے پروڈیوسر فیصل را والد کی وفات کے باعث ہمارے ساتھ نہیں تھے تو میں نے اسسٹنٹ پروڈیوسر انعم کو بتایا تو انہوں نے کہا کوئی بات نہیں ہم تیاری کرلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جب سکیورٹی کلیئرنس کے بعد وزیراعظم آفس پہنچے تو اپنا سیٹ اپ لگایا اس کے بعد دوبارہ ہمیں کہا گیا کہ کمرے سے

باہر چلے جائیں، سکیورٹی چیکنگ کے بعد ہمیں دوبارہ کمرے میں جانے کی اجازت مل گئی۔ انہوں نے بتایا کہ پرائم منسٹرسٹاف کی جانب سے کہا گیا کہ پہلے آپ کی 15منٹ کی وزیراعظم سے ملاقات ہوگی اور پھر انٹرویو ہوگا۔ اس کے بعد میری وزیراعظم سے بڑے اچھے ماحول میں

ملاقات ہوئی، میں نے ان کا شکریہ ادا کیا پھر اس کے بعد انٹرویو ہوا۔ وزیراعظم عمران خان نے آف کیمرہ بھی مجھے بتایا کہ آپ میرے سب سے بڑے ناقد ہیں اسی لیے میں آپ کو انٹرویو دے رہا ہوں کیونکہ آپ تعمیراتی تنقیدکرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں چالیس منٹ کا وقت دیا گیا تھا

لیکن 62منٹ کا انٹرویو کیا گیا۔ انٹرویو ختم ہوتے ہی وزیراعظم چلے گئے اورمجھے پی ایم ہائوس سٹاف نے بتایا کہ وزیراعظم نے نماز پڑھنی تھی اس لیے چلے گئے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہم اس پروگرام کو سوموار کو چلانا چاہتے تھے لیکن ہمیں وزیراعظم ہائوس کی جانب سے

ہدایت کی گئی کہ اس کو جتنی جلدی ہوسکتا ہے چلائیں اس لیے پھر ہم نے اگلے دن ہی پروگرام کو چلا دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے وزیراعظم کے پروٹوکول کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے ساتھ انتہائی مودبانہ لہجے میں گفتگو کی کیونکہ وہ میرے سامنے پی ٹی آئی کے چیئرمین نہیں وزیراعظم

کے طور پر انٹرویو دے رہے تھے۔ اس لیے میں نے ان سے آف کیمرہ اور آن ایئر بھی پوچھا کہ اگر آپ کو ”میرا کپتان”کہنے پر اعتراض ہے تو میں نہ کہا کروں تو انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی اعتراض نہیں ، اگر وزیراعظم مجھے منع کر دیتے تو میں ان کو آئندہ کے بعد ایسے نہ بلاتا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…