جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

بالآخر حکومت نے گھٹنے ٹیک دیے سی سی پی او لاہور عمر شیخ کو تبدیل کردیا گیا

datetime 23  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سی سی پی او لاہور عمر شیخ کا تبادلہ کر دیا گیا ۔ نجی ٹی وی 92نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ میں کہا کہ کچھ عرصہ قبل سی سی پی او لاہور عمر شیخ کا تبادلہ کر دیا ہے ۔ ان کی جگہ طارق عباس قریشی کو سی سی پی او لاہور مقرر

کیا گیا ہے۔دوسری جانب کیپٹل سٹی پولیس چیف عمر شیخ کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی،مسٹر جسٹس مسعود عابد نقوی نے سی سی پی او کی تعیناتی کے خلاف درخواست سماعت کیلئے چیف جسٹس کو ارسال کردی۔لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس مسعودعابدنقوی نے درخواست پر سماعت کی ۔سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیاکہ اسی نوعیت کی درخواست کی آئندہ سماعت3نومبرکوکرچیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کرنی ہے ،مناسب ہوگادرخواست کوچیف جسٹس کو بھجوا دیا جائے۔جس پر مسٹرجسٹس مسعودعابدنقوی نے کیس کی فائل چیف جسٹس کوبھجوا دی گئی۔درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ گریڈ21کاپولیس افسرہی سی سی پی اوتعیناتہوسکتاہے، سی سی پی او گریڈ20کے پولیس افسرہیں لیکن انہیں گریڈ21میں تعینات کیاگیا،پروموشن بورڈ بھی عمرشیخ کی ترقی کی سفارش مسترد کرچکا ہے ۔عمرشیخ نے ترقی نہ ملنے پراسلام آبادہائیکورٹ سے بھی رجوع کیا،اسلام آباد ہائیکورٹ بھی عمرشیخ کی درخواست مسترد کرچکی ہے ،استدعا کرتے ہوئے کہا کہ سی سی پی او کی تعیناتی کا اقدام کالعدم قراردیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…