متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں سے زائد کرایے کی وصولی، وزیر اعظم نے سخت نوٹس لے لیا،پی آئی اے نے ہیلپ نمبرز جاری کردئیے

6  جون‬‮  2020

اسلام آباد ( آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں سے زائد کرائے وصول کئے جانے پر سخت نوٹس لے لیا،وزیر ہوا بازی غلام سرور سے رپورٹ طلب کرلی ۔ذرائع نے بتایا کہ کورونا وائرس کے باعث پاکستانیوں کو واپسی کیلئے شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

،متحدہ عرب امارات میں بعض ایجنٹوں کی جانب سے دو ہزار درہم سے بھی زائد کرائے وصول کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے ،ذرائع نے بتایا کہ رش کے باعث پی آئی اے نے دبئی اور ابوظہبی میں کونسل خانوں اور اپنے دفاتر کے ساتھ ساتھ ایجنٹوں کو بھی اجازت دے دی تھی ۔ وزیر اعظم عمران خان کے نوٹس پر وزیر ہوابازی غلام سرور نے پی آئی اے حکام کو کرایوں کو کنٹرول کرنے کی ہدایات جاری کردیںاور زائد کرایے وصولی پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے ۔دوسری جانب سے ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کا متحدہ عرب امارات سے پاکستان کے کسی بھی شہر کا یک طرفہ کرایہ 1120 درہم ہے،ٹکٹوں کے حصول کیلئے مسافر متحدہ عرب امارات میں سفارت خانوں میں قائم دفاتر، پاکستان میں پی آئی اے کے کسی بھی بکنگ آفس یا دبئی اور ابوظہبی کے ایجنٹس سے حاصل کئے جاسکتے ہیں،اگر کوئی 1120 درہم سے زائد کرایہ وصول کررہا ہے تو فوری طور پر پی آئی اے کو اطلاع دیں۔اطلاع کنٹری منیجر شاہد مغل+971509724789 یا منیجر ابو ظہبی مظہر عباسی +971569064363 یا پسینجر سیل منیجر +971544040669 کو کی جاسکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…