پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

راتوں رات کرونا سے اموات میں بڑا اضافہ درجنوں مریضوں نے تڑپ تڑپ کر جان دیدی

datetime 30  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ملک میں کورونا سے مزید 30 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1395 ہو گئی ، نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 66457 تک پہنچ گئی ہے،24131 مریض صحتیاب ہوگئے ۔ نیشنل کماینڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک بھر سے اب تک کورونا کے مزید 1398 کیسز اور 30 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن میں پنجاب سے 1140 کیسز 29 اموات، بلوچستان 159 کیسز، اسلام آباد 92 کیسز اور آزاد کشمیر سے 7 کیسز اور ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔

پنجاب سے کورونا کے مزید 1140 کیسز اور 29 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق پی ڈی ایم اے نے کی۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبے میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 24104 اور ہلاکتیں 439 ہوگئی ہیں۔صوبے میں اب تک کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6507 ہوگئی ہے۔بلوچستان میں کورونا کے مزید 159 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کی تصدیق محکمہ صحت کی جانب سے کی گئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کل کیسز کی تعداد 4087 ہوگئی ہے ، اب تک 46 اموات ہوچکی ہیں اس کے علاوہ صوبے میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 1400ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے محکمہ صحت کی جانب سے صوبے میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 60 بتائی گئی تھی جسے بعد میں کم کرکے 46 کردیا گیا۔وفاقی دارالحکومت سے کورونا وائرس کے مزید 92 کیسز سامنے آئے ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 2192 ہوگئی ہے ، اموات 23 ہو چکی ہیں۔اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 161 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔آزاد کشمیر میں کورونا کے مزید 7 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔حکومتی اعدادو شمار کے مطابق علاقے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 234 ہوگئی ہے ، علاقے میں اب تک وائرس سے 6 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 105 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…