بدھ‬‮ ، 09 اپریل‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان نے غذائی اشیاء کے مہنگے ہونے کا نوٹس لے لیا، ایف بی آر کو بڑا حکم دے دیا

datetime 22  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے غذائی اشیا کے مہنگے ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) سے اجناس کی قیمتوں میں ڈیوٹی اور ٹیکسز کم کرنے کی سمری پیش کرنے کی ہدایت کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ایک سینئر عہدیدار نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس افسران کی ایک ٹیم اشیائے خور و نوش کی ایک فہرست مرتب کررہی ہے، جسے منگل کے روز وفاقی کابینہ میں غور کے لئے پیش کیا جائے گا۔

گزشتہ ماہ وزارت خزانہ نے نیشنل ٹیرف کمیشن کو بھی ضروری اشیائے خور ونوش پر ریگولیٹری ڈیوٹی (آر ڈی) سمیت ڈیوٹی اسٹرکچر مرتب کرنے کا کام سونپا تھا جس کی وجہ سے گھریلو اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔غیر متناسب اشیائے خور و نوش کو کسٹم ڈیوٹی سے استثنیٰ حاصل ہے۔عہدیدار نے بتایا کہ ہم نے پہلے ہی متعلقہ محکمہ کو آگاہ کردیا ہے کہ خام کھانے کی اشیا پر کسٹم ڈیوٹی نہیں ہے اس کے برخلاف، ایف بی آر درآمدی مرحلے پر سیلز اور ود ہولڈنگ ٹیکس (انکم ٹیکس) جمع کرتا ہے۔مقامی کسانوں کے برآمدات کے فائدے کو کرنے کے لیے کچھ اشیا پر باقاعدہ اور اضافی کسٹم ڈیوٹی بھی عائد ہیں۔ایف بی آر کی فہرست کے مطابق، وہ ٹماٹر کی درآمد پر 5.5 فیصد انکم ٹیکس وصول کررہی ہے جبکہ سبزیوں پر کسٹم ڈیوٹی یا سیلز ٹیکس نہیں تاہم پیاز کی درآمد پر حکومت 20 فیڈف سیلز ٹیکس اور 5.5 فیصد انکم ٹیکس وصول کرتی ہے۔آلو پر حکومت 25 فیصد اضافی کسٹم ڈیوٹی، 17 فیصد سیلز ٹیکس اور درآمد پر 5.5 فیصد انکم ٹیکس جمع کرتی ہے اسی طرح حکومت نے گندم پر 60 فیصد آر ڈی گندم کے آٹے پر 25 فیصد، چینی پر 40 فیصد اور بغیر ہڈی کے گوشت پر 5 فیصد نافذ کیا ہے۔دالوں پر درآمدی مرحلے میں تقریبا 2 فیصد انکم ٹیکس بھی ہے۔ملائیشیا اور انڈونیشیا سے پام آئل کی درآمد پر ڈیوٹی بہت زیادہ ہے جس میں تبدیلیوں سے مقامی مارکیٹ میں خوردنی تیل کی قیمتیں کم ہوسکتی ہیں۔ذرائع کے مطابق ان اشیا کی فہرست کابینہ میں پیش کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ ٹیکس واپس لینے کی صورت میں ہم ان تمام اشیا کے محصولات کے اثرات کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہاں تقریبا 20 ضروری اشیا موجود ہیں جن پر اس کی درآمدات پر ٹیکسوں کی چھوٹ کے لیے غور کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



بل فائیٹنگ


مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…