بدھ‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2026 

مجھ پر تشدد کیا گیا، بھارتی اداکارہ نے عامر خان کے بھائی سے شادی کا دردناک احوال بتادیا

datetime 13  جون‬‮  2026 |

ممبئی(این این آئی)بھارتی اداکارہ ایوا گروور نے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے سوتیلے بھائی حیدر علی خان سے شادی کا دردناک تجربہ مداحوں سے شیئر کردیا۔

بھارتی میڈیا کو دئیے گئے حالیہ انٹرویو کے دوران ایوا گرورو نے انکشاف کیا کہ حیدر اور ان کی ازدواجی زندگی کا سفر محبت کی ایک خوبصورت کہانی کے طور پر شروع ہوا لیکن جلد ہی یہ سفر دردناک تجربے میں تبدیل ہوگیا۔ایوا کے مطابق انہوں نے حیدر کے ساتھ صرف 18دن ڈیٹ کرنے کے بعد ہی شادی کا فیصلہ کرلیا تھا کیوں کہ انہیں یقین ہوگیا تھا کہ حیدر کی صورت انہیں ایک بہترین پارٹنر مل گیا ہے لیکن حقیقت ان توقعات کے بالکل برعکس نکلی، حتیٰ کہ ایوا کی والدہ بھی مختلف مذہب سے تعلق رکھنے کی وجہ سے حیدر سے ان کی شادی کیلئے رضامند نہیں تھی لیکن اس کے باوجود انہوں نے حیدر کے ساتھ بھاگ کر شادی کرلی۔ایوا نے دعویٰ کیا کہ شادی کے فوراً بعد ہی مسائل سامنے آنے لگے، ان کے ساتھ حیدر کا رویہ شدید جارحانہ تھا اور وہ اپنے غصے کو کنٹرول نہیں کرسکتا تھا، حتیٰ کہ انہیں کئی مرتبہ جسمانی تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا جس سے ان کا ذہنی سکون بھی متاثر ہو گیا۔

ایوا کے مطابق انہوں نے کئی برس تک اس رشتے کو بچانے کی کوشش کی لیکن سب بے معنی رہا اور مشکلات بڑھتی چلی گئیں، شادی کے 4 سال بعد انہوں نے اس رشتے کو بچانے کیلئے ماں بننے کا فیصلہ کیا لیکن اس فیصلے نے ان کے شوہر میں تبدیلی کے بجائے صورتحال ہی تبدیل کردی۔ایوا کے مطابق بیٹی کی پیدائش کے بعد ان کی بیٹی ان کی طاقت بن گئی اور انہوں نے فیصلہ کرلیا کہ وہ مزید یہ سب برداشت نہیں کرسکتیں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ اس احساس نے ہی انہیں زندگی کی ایک بار پھر تعمیر نو کیلئے اہم فیصلے کی ترغیب دی جس کے بعد دوستوں ،کولیگز اور فیملی کے تعاون سیوہ اس رشتے کو چھوڑنے اور آگے بڑھنے کا حوصلہ حاصل کرسکی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…