منگل‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2026 

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ہو گئی

datetime 13  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بین الاقوامی تیل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے،

جہاں برینٹ اور امریکی خام تیل دونوں کی قیمتیں تین فیصد سے زیادہ نیچے آ گئی ہیں۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی برینٹ خام تیل کی قیمت میں 3.37 فیصد کمی ہوئی، جس کے بعد یہ 87.33 ڈالر فی بیرل پر آ گئی۔ ماہرین کے مطابق یہ سطح رواں سال مارچ کے آغاز کے بعد سب سے کم تصور کی جا رہی ہے۔اسی طرح امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کی قیمت بھی 3.23 فیصد گر گئی، جس کے بعد اس کا نرخ 84.88 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا۔ یہ اپریل کے بعد امریکی خام تیل کی کم ترین قیمت قرار دی جا رہی ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں حالیہ گراوٹ کی ایک بڑی وجہ امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ پیش رفت اور معاہدے سے متعلق اطلاعات ہیں،

جنہوں نے عالمی مارکیٹ میں سپلائی بڑھنے کی توقعات کو تقویت دی ہے۔دوسری جانب پاکستان میں بھی حالیہ دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جا چکی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اگر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مزید نیچے آتی رہیں تو آئندہ دنوں میں ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان پیدا ہو سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…