جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

حکومت نے پٹرول پر ٹیکس میں 106 فیصد اضافہ کر دیا جس کے بعد حکومت پٹرول سے ہر ماہ 10 ارب روپے مزید ٹیکس وصول کرے گی، اگر حکومت نے برطانیہ سے میاں صاحب کو ڈی پورٹ کرنے کی درخواست کر دی تو ن لیگ کی حکمت عملی کیا ہو گی؟ جاوید چودھری کا تجزیہ

datetime 2  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کسی گاؤں میں سیلاب آ گیا، حکومت کا نمائندہ گاؤں پہنچا، سیلاب کا بہاؤ دیکھا اور لوگوں سے مخاطب ہوا، پانی تیز ہے، بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے اور پانی خطرے کے نشان سے دو فٹ اونچا ہو چکا ہے، گاؤں کے لوگ ڈر گئے اور انہوں نے پوچھا ”اب کیا ہو گا“ حکومتی نمائندے نے ہنس کر جواب دیا ”ڈرنے کی کوئی بات نہیں، ہم نے انتظام کر دیا ہے، میں نے خطرے کے نشان کو دو فٹ سے بڑھا کر چار فٹ کر دیا ہے،

ہم اب سیلاب سے دو فٹ اونچے ہو چکے ہیں۔ ہماری حکومت نے بھی مہنگائی اور معاشی بدحالی کے سیلاب کا ایک دل چسپ حل نکالا، عالمی منڈی میں پٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں میں تیس فیصد کمی آ گئی، حکومت نے یہ فائدہ عوام کو دینا تھا لیکن اس نے کل پٹرول پر ٹیکس میں 106 فیصد اضافہ کر دیا جس کے بعد حکومت پٹرول سے ہر ماہ 10 ارب روپے مزید ٹیکس وصول کرے گی، فروری کے مہینے میں پٹرولیم لیوی چار روپے 75 پیسے تھی، یہ مارچ سے 19 روپے 75 پیسے ہو گئی ہے یوں آپ دیکھ لیجیے حکومت نے کتنی خوب صورتی سے خطرے کی لکیر نیچے سے اوپر کھسکا کر ملک کو نقصان سے بچا لیا، میں اس زبردست فیصلے پر حکومت کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور ہم آج کے ایشو کی طرف آتے ہیں، میاں نواز شریف چارہفتوں کے لیے علاج کے لیے لندن گئے تھے، چودہ ہفتے ہو چکے ہیں لیکن علاج ابھی شروع نہیں ہوا چناں چہ حکومت کے وزراء نے میاں نواز شریف کی بیماری کو جعلی کہنا شروع کر دیا، یہ الزام کس حد تک درست ہے، میاں نواز شریف کب واپس آئیں گے اور اگر حکومت نے برطانیہ سے میاں صاحب کو ڈی پورٹ کرنے کی درخواست کر دی تو ن لیگ کی حکمت عملی کیا ہو گی جب کہ شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کا کہنا ہے ہم نیب کی حراست میں ضرور رہے لیکن ہماری تفتیش نہیں ہوئی، یہ الزام کس حد تک درست ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…