لندن(آن لائن)مسلم لیگ(ن) کے قائد نوازشریف سے سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کی ملاقات کی کوشش ناکام ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چودھری نثار نے میاں نوازشریف سے ملاقات کا بندوبست کرنے کیلئے قریبی عزیز کے ذریعے اسحق ڈار سے رابطہ کیا تاہم اسحاق ڈار نے صاف انکارکرتے ہوئے کہا کہ میاں نوازشریف کی مرضی جانتا ہوں، وہ ملاقات کیلئے راضی نہیں ہوں گے۔