اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گلگت کے علاقے بابو سر ٹاپ کےقریب مسافر کوچ کوحادثہ ، 26 مسافر جاں بحق ، 12 شدید زخمی ۔نجی ٹی وی کے مطابق ضلع دیامر میں بابوسرٹاپ کے قریب اسکردو سے راولپنڈی جانے والی مسافر کوچ حادثے کا شکار ہو گئی، حادثہ بابو سر ٹاپ گٹی داس کے مقام پر پیش
آیا جس کے نتیجے میں 26 افراد جاں بحق ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ 12 افراد شدید ذخمی ہوئے۔مقامی پولیس کے مطابق مسافر کوچ سڑک کنارے پہاڑسے ٹکرا گئی تھی ، امدادی کارروائیاں جاری ہیں لیکن علاقہ دور دراز کا ہونے کے باعث میں مشکلات کا سامنا ہے ۔