حافظ سعید کو کس کیس میں گرفتار کیا گیا ؟ حکومت نے وضاحت جاری کر دی

17  جولائی  2019

لاہور( آن لائن ) ترجمان وزیراعلی پنجاب شہباز گل نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت داخلی معاملات جن میں غیر قانونی طور چندہ اکٹھا کرنے اور ادارے چلانے پر کالعدم تنظیم جماعت الدعو کے سربراہ حافظ سعید کو گرفتار کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں ہو رہی ہیں اور حکومت اس حوالے سے ضروری اقدامات اٹھاتی آئی ہے۔یاد رہے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب کی جانب سے کالعدم جماعت الدعو کے سربراہ حافظ سعید کو گرفتار کرنے کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل

بھیج دیا گیا ہے۔حافظ سعید کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ لاہور سے گوجرانوالہ جارہے تھے۔حافظ سعید کی گرفتاری پر تبصرہ کرتے ہوئے بریگیڈئر (ر) حارث نواز نے کہا کہ انہیں پہلے بھی گرفتار کیا گیا ہے مگر اصل بات یہ ہے کہ عدالت میں ان کے خلاف پیش کرنے کے لیے کوئی ثبوت موجود ہے یا نہیں۔وزارت داخلہ نے جماعت الدعو اور فلاح انسانیت فانڈیشن کو 21 فروری 2019 کو کالعدم قرار دیا تھا۔ دونوں تنظیمیوں زیر انتظام سندھ میں چلنے والے مدارس اور فلاحی ادارے بھی صوبائی حکومت نے اپنی تحویل میں لے لیے تھے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…