دوسری بار نظر ثانی درخواست نہیں سنی جاسکتی،بچنے کا ایک ہی راستہ ہے،چیف جسٹس کے کیس کے دوران اہم ریمارکس

29  مئی‬‮  2019

اسلام آباد( آن لائن )چیف جسٹس پاکستان نے کہا ہے کہ نظر ثانی کی اپیل مسترد ہونے کے بعد قانونی پابندی کی وجہ سے دوسری بار نظر ثانی درخواست نہیں سنی جاسکتی،اس حوالے سے سپریم کورٹ کے اپنے چار فیصلوں کی نظیر موجود ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے یہ ریمارکس وڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے ایک کیس کی سماعت کے دوران دیے ۔ عدالت نے مجرم کی دوسری نظرثانی اپیل بھی مسترد کردی۔سپریم کورٹ میں ای کورٹ نظام کے ذریعے سزائے موت کے مجرم رستم شیخ کی دوسری نظر ثانی اپیل کی سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ مجرم چاہیے تو صدر مملکت کے پاس رحم کی اپیل دائر کر سکتا ہے۔ نظر ثانی کی اپیل مسترد ہونے کے بعد دوبارہ نظر ثانی درخواست نہیں سن سکتے کیونکہ ہمیں قانون پابندکرتاہے ۔چیف جسٹس پاکستان نے مجرم کے وکیل سے مخاطب ہوکر کہا کہ آپ کے پاس ایک ہی راستہ ہے کہ آپ صدرمملکت سے دوبارہ رحم کی اپیل کریں۔ اگرہم نےآپ کی دوبارہ نظرثانی اپیل سنی توہرمجرم دوبارہ نظرثانی کی اپیل دائرکردیگا۔مجرم رستم شیخ نے مارچ 1999میں اپنے دورشتے داروں کوقتل کردیاتھا۔مقتولین میں بشیراحمد اورحیدربخش شامل تھے۔ مجرم کوخیرپور کی انسداددہشت گردی عدالت نے اکتوبر1999میں سزائے موت سنائی تھی۔مجرم کی سزاکیخلاف تمام اپیلیں اور رحم کی اپیل بھی مسترد ہوچکی ہے اوراس کے ڈیتھ وارنٹ بھی جاری ہوچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…