بدھ‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2026 

رویت حلال کمیٹی کی چھٹی ، پاکستان میں رمضان المبارک ،عیدین اور محرم الحرام کے کلینڈر اب کون جاری کرے گا ؟ہر سال پیدا ہونے والے تنازعات کو ختم کرتے ہوئے حکومت نے اہم ترین اعلان کر دیا

datetime 5  مئی‬‮  2019 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام جاری کیا ہے کہ حکومت نے سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ماہرین پر ایک کمیٹی تشکیل دیدی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹویٹ پیغام شیئر کیاہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ

حکومت پاکستان نے ایک کمیٹی بنائی ہے جس میں سپارکو ، محکمہ موسمیات سمیت وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کےماہرین شامل ہیں ۔ یہ کمیٹی اگلے 10سال کے چاند ، عیدین ، رمضان اور محرم الحرام کے کلینڈر کی تاریخ پر مبنی کلینڈر جاری کرے گی ۔ یہ ٹیم پانچ رکنی ماہرین پر مشتمل ہو گی ۔اس کے قیام کا مقصد ہر سال رمضان المبارک کے چاند، عیدین کے چاند پر تنازعے کو ختم کرنا ہے ۔ یاد رہے کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی آج عصر کےک بعد بیٹھے گی جس کا فیصلہ شہادتوں اور ثبوتوں کی بنیاد پر کیا جائے گا ۔ توقع کی جارہی ہے کہ پاکستان میں پہلا روزہ بروز سوموار 6مئی کو یا پھر بروز منگل 7مئی کو ہو گا ۔ ہر سال پیدا ہونے والےتنازعات سے بچنے کیلئے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے اعلان کیا ہے کہ پانچ رکنی ماہرین پر مشتمل کمیٹی 10سالہ قمری مہینوں پر مشتمل کلینڈر جاری کرے گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…