عمران خان نے خزانے کے منہ کھول دئیے، بجٹ میں تنخواہوں ،پنشن میں اضافہ کے ساتھ ساتھ سرکاری ملازمین کوکن حیران کن مراعات سے نوازا جائیگا؟پڑھ کر سرکاری ملازمین خوشی سے اچھل پڑیں گے

5  مئی‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی ملازمین کو موجودہ تنخواہوں کا 10 فیصد ایڈہاک ریلیف الائونس دینے ، ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 10 فیصد اضافے اور گریڈ ایک سے لیکر بائیس تک کے ملازمین کو بجلی، گیس اور پانی کے بلوں کی ادائیگی کیلئے یوٹیلیٹی الائونس دینے کا اصولی فیصلہ ۔

باضابطہ اعلان پارلیمنٹ میں بجٹ پیش کئے جانے کے موقع پر کیا جائے گا۔ روزنامہ دنیا کے مطابق مشکل معاشی صورتحال کے باعث تنخواہوں اور پنشن میں 15 سے 20 فیصد اضافے کی تجویز پر فی الحال غور ختم کرکے اضافہ 10 فیصد تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم اس کے ساتھ سرکاری ملازمین کو یوٹیلیٹی الائونس کی مد میں اچھا پیکیج دیا جائے گا۔ اس ضمن میں گریڈ 1تا 8تک کے سرکاری ملازمین کو3 ہزار، گریڈ9تا 14تک کے ملازمین کو4 ہزار، گریڈ15کے ملازمین کو5 ہزار، گریڈ16کے ملازمین اور پرائیویٹ سیکرٹریوں و سپرنٹنڈنٹس کو7ہزار روپے ماہانہ یوٹیلیٹی الائونس دینے کی تجویز ہے ۔ گریڈ17کے ملازمین کو 15 ہزار، گریڈ18کے ملازمین کو20ہزار،گریڈ21کے ملازمین کو25ہزار اور گریڈ22کے افسران کو30ہزار روپے ماہانہ یوٹیلیٹی الائونس دینے کی تجویز ہے ۔واضح رہے کہ وفاقی بجٹ رواں ماہ کے آخری ہفتے میں پیش کئے جانے کا امکان ہے ۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن)نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ آنے والے بجٹ میں مزدور کی کم از کم تنخواہ 20 ہزار روپے مقرر کی جائے،(ن) لیگ کی حکومت مزدور دوست جبکہ نیازی حکومت مزدوردشمن جس نے محنت کش کو لاچار کردیا، موجودہ مشکل حالات میں صرف (ن)لیگ ہی واحد جماعت ہے جو ملکی معاشی حالات کو سنبھال سکتی ہے‘ عوام آج بھی نواز شریف کے دور کی حکومتی پالیسیوں کو یاد کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…