اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

افغانستان میں طاہر داوڑ کا قتل، پاک فوج کا شدید ردعمل، افغان حکومت کے کردار پر بڑے سوال اُٹھا دیے، سنگین انتباہ جاری

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آن لائن) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ایس پی رورل طاہر داوڑ کے قتل کی بھر پور مذمت کرتے ہیں،ہم نے ایک بہادر پولیس افسر کو گنوا دیا ،طاہر داوڑ کو اغواء کے بعد افغانستان منتقلی افغان حکومت کا رویہ بہت سے سوالات جنم لیتا ہے جس کا جواب افغان حکام کو دینا ہو گا ،افغان رویے سے لگتا ہے کہ معاملہ صرف دہشتگرد تنظیم کے کام کا نہیں، اس پر پاکستانی حکومت تحقیقات کر رہی ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں 27 اکتوبر کو اسلام آباد سے اغوا ہونے والے ایس پی طاہر داوڑ کی شہادت

پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان پاک فوج نے کہا کہ اس بات کا بھی اعادہ کرتے ہیں کہ افغان فورسز سرحدی بارڈر پر بہتر سیکیورٹی کے لئے تعاون کریں گے اورافغان سر زمین پاکستان کے خلاف ا ستعمال نہ ہونے پر تعاون بڑھایا جائے گا افغان حکام نے میت محسن داوڑ کے علاوہ کسی اور کے حوالے نہ کرنے پر بھی بہت سے سوالات پیدا کیے محسن داوڑ کا افغان حکام سے کیا تعلق ہے اورحسین حقانی سے کیوں روبطہ کرتا ہے اور ان کا آپس میں کیا گٹھ جوڑ ہے اور حکومت پاکستان کے حوالے میت کیوں نہ کی گئی ان سوالات کا جواب افغان حکومت کو دینا ہو گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…