’’ہم نے جنرل رزاق کا بدلہ لے لیا‘‘ طاہر داوڑ کو اپنے ہی دوستوں نے دشمنوں کے حوالے کیا،واردات کیسے ڈالی گئی ، ایس پی پشاور پر تشدد کرنے والے ویڈیو میں کیا کچھ کہتے رہے اور اب مزید کیا کرنے والے ہیں؟تہلکہ خیز انکشافات

15  ‬‮نومبر‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ایس پی طاہر داوڑ کے قتل میں این ڈی ایس ،پاکستان سے بھاگےہوئے طالبان اور را کے ملوث ہونے کے ثبوت مل گئے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے اہم اداروں کو یہ شواہد ملے ہیں کہ افغانستان میں ایک قونصلیٹ کے اندر باقاعدہ ویڈیو موجود ہے جس میں شہید طاہر داوڑ پر تشدد کیا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ ہم نے جنرل رزاق اچکزئی کا بدلہ لیا ہے۔

ابھی اور بھی بدلے لیں گے۔رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ پاکستانی ادارے طاہر داوڑکے ٹیلیفون کی لوکیشن پشاور سے آگے تک حاصل کر چکے تھے۔بعد ازاں ان کے موبائل فونز بند ہونے کے باجود قانون نافذ کرنے والے ادارے کافی حد تک قریب پہنچ چکے تھے کہ وہ کہاں پر ہو سکتے ہیں ۔ اسی حوالے افغانستان میں ایک قونصلیٹ کے اندر باقاعدہ ویڈیو موجود ہے جس میں شہید طاہر داوڑ پر تشدد کیا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ ہم نے جنرل رزاق اچکزئی کا بدلہ لیا ہے،ابھی اور بھی بدلے لیں گے۔ذرائع کے مطابق غیر ملکی قوتوں نے بے نقاب ہونے کے خدشہ پر طاہر داوڑ کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا۔قتل میں طاہر داوڑ کے چند دوست سہولت کار ثابت ہوئے۔ملزم دوستوں نے جس وقت طاہر داوڑ کو غیر ملکی قوتوں کے حوالے کیا تو اس وقت نیم بیہوشی کی حالت میں تھے۔طاہر داوڑ کو شربت میں نشہ آور دوا ملا کر دی گئی تھی۔جو لوگ طاہر داوڑ کو افغانستان لے کر گئے تھے ان میں افغانستان کی خفیہ ایجنسی این ڈی ایس،بھارتی ایجنسی را اور طالبان گروپ کے کچھ لوگ شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق طاہر داوڑ کو باقاعدہ ٹارگٹ کر کے یہ سب کچھ کیا گیا کیونکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں انہوں نے پاکستان کے اہم اداروں کی بہت مدد اور کامیابیاں حاصل کیں تھیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…