اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چوہدری شجاعت حسین کا اپنی کتاب میں کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے والد میاں شریف نے نواز شریف کو پیسے دے کر ہمارے گھر بھیجا تھا تو میرے والد نے کہا کہ ہم پیسے لیتے نہیں دیتے ہیں اور یہیں سے نواز شریف کی سیاست کا آغاز ہوا تھا۔شریف خاندان سے حسن سلوک کے حوالے سے لکھا کہ نواز شریف جب سعودی عرب چلے گئے تو حمزہ ہمارے مسلسل رابطے میں تھے ،
حمزہ فون پر جب بھی کوئی مسلہ بیان کرتے یا شکایت کرتے تو ہم ان کا مسلہ حل کرنےکی کوشش کرتے ، شریف خاندان کے ملازموں اور گارڈز کو تنخواہیں بھی باقاعدگی سے ادا کی جاتی رہیں ، ایک دن حمزہ نے شکایت کی کہ فیملی کے ساتھ جب بھی باہر کھا نا کھانے جاتا ہوں تو ایجنسیوں کے لوگ ساتھ والے ٹیبل پر بیٹھ جاتے ہیں اور پرائیویسی متاثر ہوتی ہے ، یہ مسئلہ چوہدری پرویز الہی نے حل کر ا دیا ۔