ساہیوال(این این آئی)دریائے راوی میں طغیانی کے بڑے ریلے کے بعد 76دیہات میں پانی داخل ہو گیا سینکڑوںدیہاتیوں نے نیو فیصل آباد ساہیوال روڈ کو کاٹ کر دریا کو راستہ دینے کے مطالبہ کے لیے آج روڈ بلاک کر کے مظاہرہ کیا جس کے بعد انتظامیہ نے فوج طلب کر لی فیصل آباد اور ساہیوال پولیس نے صورتحال کو کنٹرو ل کیا اور مظاہرین کو منتشر کر دیا قطب شہانہ پل راوی کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے اور اداروں نے اپنا گشت بڑھا دیا ہے ۔
آج داد بلو چ ، شہامد بلوچ،کوٹ دیوا مل ،اورنگ آباد،موسی پور ،سمیت 76ضلع ساہیوال کے دیہات میں دریا ئے راوی کا سیلابی پانی داخل ہو گیا ضلعی انتظامیہ نے امدادی کیمپ لگا دیے ہیں اور متاثرین کو امدادی کیمپوں میں منتقل کر کے خوراک مہیا کی جارہی ہے ۔ر یسکیوکی ٹیمیں محکمہ ہائی وے آبپاشی اور دوسرے ادارے کام کر رہے ہیں۔اب تک سیلاب سے متاثر ہونے والے 3162افراداور 4593جانوروں کو بھی ریسکیو کیا گیا ۔