اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

کوئٹہ کے بعد پاکستان کے ایک اور اہم شہر میں دھماکہ، قیمتی جانی نقصان

datetime 18  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنوں،کوئٹہ(آن لائن،آئی این پی)بنوں میں دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کی گاڑی بم حملے سے اڑا دیا ،حملے میں2سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے جبکہ گاڑی مکمل تباہ ہو گئی، بم کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اڑایا گیا ،سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔تفصیلات کے مطابق بنوں کے علاقے میں جلا ل چیک پوسٹ کے قریب سیکیورٹی اہلکاروں پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے حملہ کیا گیا

جس کے نتیجے میں دو اہلکار شہید ہو گئے ۔شہید ہونے والوں میں سپاہی تصور علی اور سپاہی غلام ربانی شامل ہیں ۔ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی گاڑی مکمل تباہ ہو گئی، واقعہ کے فوری بعد سکیورٹی فورسز کی ٹیمیں جائے قوعہ پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کرلئے جن سے پتہ چلا ہے کہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا۔سیکورٹی فورسز نے ارد گرد کے علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔یاد رہے کہ اس سے پہلے کوئٹہ میں نیو سریاب کے علاقے میں بارود سے بھری گاڑی پولیس ٹرک سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکاروں سمیت8افراد شہید اور 22زخمی ہوگئے‘ زخمیوں کو سول ہسپتال اور سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا‘ دھماکے کے وقت ٹرک پر 35اہلکار سوار تھے‘ وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اﷲ زہری‘ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے ۔بدھ کو کوئٹہ میں نیو سریاب کے علاقے میں سبی کوٹ میں دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی ریپڈ رسپانس فورس کے ٹرک سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں چھ پولیس اہلکاروں سمیت آٹھ افراد ہلاک ہوگئے۔ دھماکے کے نتیجے میں پانچ پولیس اہلکاروں سمیت بائیس افراد زخمی ہوگئے۔

امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو سول ہسپتال اور سی ایم ایچ منتقل کردیا۔ سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی۔ جس وقت پولیس ٹرک کو نشانہ بنایا گیا اس وقت 35اہلکار ٹرک میں موجود تھے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اﷲ زہری نے دھماکے میں جانی نقصان پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ ج اری رہے گی۔ بزدلانہ کارروائیوں سے فورسز کا

حوصلہ پست نہیں کیا جاسکتا۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا اور زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کوئٹہ میں حملے کی مذمت کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیںوزیراعظم نے فرائض کی انجام دہی ممیں شہید پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔دریں اثنابلوچستان کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے

کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہیں،ہم پوری قوت سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ جنگ لڑیں گے‘دہشت گرد آج افغانستان میں جاکر حملوں کی پلاننگ کر رہے ہیں ،را اور این ڈی ایس پاکستان میں حملہ کرنیوالے دہشت گردوں کی مددکررہی ہیں،دہشت گرد ہمارے خلاف حملوں کے لیے افغانستان کی سرزمین استعمال کررہے ہیں‘بلوچستان میں داعشیا ایسی جیسی کوئی تنظیم موجود نہیں۔وہ بدھ کو کوئٹہ میں

دھماکے کی جگہ کا معائنہ کے  موقع پرمیڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بدھ کی صبح 8 بج کر25منٹ پر جانیوالی پولیس گاڑی کونشانہ بنایا گیا،جس میں 6 پولیس اہل کار شہید 22زخمی ہیں ، لاہور سے فارنزک ٹیم کل آئے گی ،فارنزک نمونے لیے جانے تک کل تک سڑک بند رہے گی۔انہوں نے کہا ہے کہ پولیس اورایف سی کوپیشگی ایکشن کی وجہ سے نشانہ بنایاجارہاہے،مشکل دشمن سے لڑیں گے اور یہ جنگ جیتیں گے۔

وزیر داخلہ بلوچستان نے کہا کہ دہشت گرد آج افغانستان میں جاکر حملوں کی پلاننگ کر رہے ہیں ،را اور این ڈی ایس پاکستان میں حملہ کرنیوالے دہشت گردوں کی مددکررہی ہیں، دہشت گرد ہمارے خلاف حملوں کے لیے افغانستان کی سرزمین استعمال کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں داعش یا ایسی جیسی کوئی تنظیم موجود نہیں۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہیں،ہم پوری قوت سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ جنگ لڑیں گے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…