پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

ٹرمپ کے الزامات کاردعمل،پاکستان نے جواب میں عملی اقدامات کا اعلان کردیا

datetime 1  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) دفتر خارجہ نے امریکی پالیسی کے اعلان کے بعد عملی اقدامات اٹھاتے ہوئے وزیر خارجہ نے بیرونی ممالک کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ خواجہ آصف آٹھ ستمبر کو چین کا دورہ کریں گے اور اعلیٰ چینی قیادت کے ساتھ خطے کی صورتحال اور حالیہ امریکی پالیسی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر بات چیت کرین گے۔ چین پاکستان کا سب سے بڑا حامی اور دوست ملک ہے اور پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ خواجہ آصف ستمبر کے دوسرے ہفتے میں روس ‘ ترکی اور ایران کا بھی دورہ کریں گے۔نفیس ذکریا نے کہاکہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے۔ افغان معاملے پر علاقائی فورسز سے ملکر چلیں گے خطے کی صورتحال اور امن و امان کیلئے چین ایران اور روسی قیادت کے ساتھ مشاورت کے بعد لائحہ عمل اختیار کریں گے۔ امریکی صدر ترمپ کی پالیسی برائے افغانستان اور جنوبی ایشیاء کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال میں ہمسایہ ممالک کے ساتھ مشاورت کے بعد پالیسی مرتب کریں گے۔ سات ستمبر کو اسلام آباد میں انوائے کانفرنس منعقد ہوگی جس کی صورت وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کریں گے۔ اس سلسلے میں اہم ممالک سے پاکستانی سفیروں کو دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا ہے انوائے کانفرنس میں امریکی پالیسی کے بعد لائحہ عمل پر بات چیت ہوگی۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی صدر ترمپ نے افغانستان اور جنوبی ایشیاء کے بارے میں پالیسی کا کرتے ہوئے پاکستان کو دھمکیاں دی اور ڈو مور کا تقاضا کیا۔ پاکستان نے امریکی پالیسی کو مسترد کردیا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…