بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

میں دنیا کے آخری کنارے پر پہنچا تو وہاں میں نے اللہ کی کونسی ایسی مخلوق دیکھی کہ مجھ پر ہیبت طاری ہو گئی!! مولانا طارق جمیل کے حیران کن انکشافات

datetime 2  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے اپنے ایک خصوصی بیان میں کہا ہے کہ جنوری کا مہینہ بھی اللہ کا ہے اور محرم بھی اللہ کا ہے، یہ تعصب کی بات ہے کہ جنوری کافروں کا اور محرم ہمارا مسلمانوں کا، جنوری کا تعلق سورج کے ساتھ ہے اور محرم کا تعلق چاند کے ساتھ ہے، دونوں اللہ تعالیٰ

کے ہیں، ایک کلینڈر کو اللہ تعالیٰ نے سورج کے ساتھ جوڑ دیا اور ایک کلینڈر کو اللہ تعالیٰ نے چاند کے ساتھ جوڑ دیا۔ ہمیں چاند والا کلینڈر دیا اور باقی دنیا کو سورج والا کلینڈر دیا، اس کی حکمت مجھے اس وقت سمجھ میں آئی جب میں آج سے پانچ سال پہلے ناروے ، دنیا کے آخری کنارے پر پہنچا، جسے End of the World کہتے ہیں، شمال میں زمین پر وہ دنیا کا آخری کنارا ہے، اس کے اوپر جا کر پھر نارتھ کیپ بن جاتا ہے، جب میں وہاں پہنچا تو اس علاقے میں سورج کا کلینڈر نکل جاتا ہے اور دو مہینے سورج نہیں نکلتا، اور دو مہینے تک سورج ڈوبتا بھی نہیں، مولانا طارق جمیل نے کہا کہ ناروے سے دو گھنٹے کی فلائیٹ پر جا کر سورج کا کلینڈر فیل ہوجاتا ہے، اوٹوا اس کا آخری شہر ہے اور وہاں سے چھ گھنٹے کا سفر ہے جہاں اللہ تعالیٰ نے مجھے پہنچایا، پھر میں نے دنیا کا آخری کنارا دیکھا، اللہ کی بہت مخلوق دیکھی ، لیکن جو مخلوقات میں نے دیکھی اسے دیکھ کر مجھ پر اللہ کے خالق ہونے کی ایسی ہیبت طاری ہوئی جو میں کبھی بھلا نہیں سکتا، ایسی مخلووق میں پہلے کبھی نہیں دیکھی، شاید اللہ کی ہیبت کا اندازہ میں لاکھوں کتابیں پڑھ کر بھی نہ کر سکتا، مولانا طارق جمیل نے کہا کہ میں نے ایک ہمالیہ پہاڑ کو دیکھا جس کی چوٹی ننگی تھی، وہ سال میں پندرہ سے 20 دن کیلئے کھلا ہوتا ہے وگرنہ وہ سارا سال بادل میں ڈھکا ہوا ہوتا ہے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…