جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

دنیا کا سب سے بڑا فانوس کس مسجد میں ہے؟ یہ مسجد کس نے بنوائی اور کس کے نام پر ہے؟

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں واقع ” شیخ زید مسجد ” کی خوبصورتی اپنی مثال آپ ہے ، دنیا کا سب سے بڑا فانوس اور ہاتھ سے بنا قالین بھی اسی مسجد کی زینت ہے۔تیس ایکڑ پر پھیلی” شیخ زید مسجد ” متحدہ عرب کی سب سے بڑی مسجد ہے ، یہاں 40 ہزار سے زائد نمازی اللہ کے حضور سربسجود ہوتے ہیں ، سفید سنگ مر مر سے ڈھکی یہ مسجد خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے۔مسجد کے صحن پر بنے نقش ونگار سے ایسا لگتا ہے ،

جیسے پھولوں کی سفید چادر بچھی ہو ، مسجد کے مراکشی ڈیزائن کے 82 گنبد سنگ مر مر سے بنے ہیں۔ہال میں بچھا 35 ٹن وزنی دنیا کا سب سے بڑا ہاتھ سے بنا قالین رنگوں اور خوبصورتی کے لحاظ سے منفرد ہے ، مسجد کے مرکزی ہال میں بیش قیمت نگینوں سے جڑا دنیا کا سب سے بڑا فانوس نصب ہے ، جس پر سونے کا پانی چڑھا ہے۔راہداریوں پر جا بجا بنے تالاب مسجد کے حسن کو دوبالا کردیتے ہیں ، شیخ زید مسجد میں ہر قوم اور مذہب کے لوگوں کو تعلیمی دوروں کے لیے آنے کی اجازت ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…