اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے اپنے ایک خصوصی بیان میں کہا ہے کہ حضرت عائشہ ؓ نے فرمایا ہے کہ آپ ﷺ اتنے حسین تھے کہ حضرت یوسف ؑ کو دیکھ کر تو عورتوں نے ہاتھ کاٹ لئے تھے ، اگر وہ آپ ﷺ کو دیکھ لیتیں تو اپنے سینے چیر لیتیں۔ مولانا طارق جمیل نے کہا کہ ایک بدو عورت نے آپ ﷺ کا حلیہ بیان کیا تھا کہ’’میں نے ایک جوان دیکھا، یوں لگا کہ جیسے چاند زمین پر اتر
آیا ہو، نہ پیٹ آگے نکلا ہوا۔ حسین و جمیل ، جتنا دیکھوں ، اتنا دیکھنے کا شوق بڑھتا جائے، بولے تونور چھا جائے، چپ ہوں تو وقار چھا جائے، لمبی سیاہ گھنی زلفیں، پلکیں دراز، آنکھوں میں کشش ، آواز میں جادو، گردن صراحی دار، داڑھی بڑی خوبصورت، ہونٹ جیسے گلاب کی پنکھڑی، دانت ایسے کہ نور نکلتا دکھائی دیتا تھا، کشادہ پیشانی، بھنویں گول، ناک کھڑی ہوئی‘‘۔